حکومت مخالف ٹویٹ پر صحافی گرفتار

twittttttt انقرہ : ترکی میں پولیس نے ایک ممتاز صحافی کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر حکومت مخالف ’ٹویٹ‘ کرنے پر حراست میں لے لیا ہے۔

ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو کے مطابق احمد سک، جو حکومت کے نقاد ہیں، کو سوشل میڈیا پر اپنے 'ٹویٹ میں" دہشت گردی کا پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

احمد نے اپنی ایک ٹویٹ میں بتایا کہ انہیں گرفتار کر کے ( پولیس) اپنے ساتھ لے جا رہی ہے۔انہوں نے ٹوئیڑ بیان میں کہا کہ "مجھے حراست میں لیا جا رہا ہے اور مجھے ایک ٹویٹ کی وجہ سے استغاثہ کے دفتر لے جایا جا رہا ہے۔

دوسری طرف استنبول میں ناول نگار اسلی اردوان، مصنف نسیمہ اپائے اور کرد نواز اخبار ازگر گنزم کے کئی مدیروں اور اس کے ملازمین کے خلاف مقدمہ کی سماعت شروع ہوئی، اس اخبار کو رواں سال کے اوائل میں بند کر دیا گیا تھا۔ سماء / اے پی پی

JOURNALIST

Tabool ads will show in this div