سال 2016 : کل 93 صحافی ہلاک ہوئے

press

لندن : انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس نے کہا ہے کہ 2016ء کے دوران مجموعی طور پر93 صحافی ہلاک ہوئے۔ یہ بات فیڈریشن کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ صحافی انفرادی حملوں، بم دھماکوں اور متحارب گروہوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ہلاک ہوئے جبکہ مزید انتیس کی ہلاکت روس اور کولمبیا میں ہوائی جہازوں کی تباہی کے دو مختلف واقعات میں ہوئی۔

فیڈریشن کے مطابق عراق میں پندرہ، افغانستان میں تیرہ، میکسیکو میں گیارہ، یمن، گوئٹے مالا اور شام میں آٹھ آٹھ جبکہ پاکستان اور بھارت میں پانچ پانچ صحافی اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے ہلاک ہوئے۔

سال 2016ء کے مقابلے میں پچھلے برس( 2015ءمیں) دنیا بھر میں مختلف واقعات میں 112 صحافی مارے گئے تھے۔ سماء / اے پی پی

JOURNALIST

Year ender

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div