کنٹینر وزیراعظم کو نہیں بچاسکتے، عمران خان کی ملک بھر میں پہیہ جام کی دھمکی

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : عمران خان کہتے ہیں کہ کنٹینر وزیراعظم کو استعفے سے نہیں بچا سکتے، کپتان نے ملک بھر میں پہیہ جام کی دھمکی دیتے ہوئے عوام سے سرکاری بینکوں سے پیسہ نکالنے کی اپیل بھی کردی۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ نواز شریف کے استعفے کے علاوہ کچھ قبول نہیں، وزیراعظم ایک ماہ کیلئے مستعفی ہوجائیں اگر وہ واقعی انتخابات جیتے ہیں تو واپس آجائیں گے، دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں کپتان کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکراتی ٹیم بھیجنے سے پہلے کنٹینر ہٹائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے استعفیٰ کے علاوہ کچھ قبول نہیں، کنٹینر نواز شریف کی حکومت نہیں بچا سکتے، انہیں چاہئے کہ ایک ماہ کیلئے استعفیٰ دیں، دھاندلی ثابت نہ ہو تو واپس آجائیں، غلط فہمی میں نہ رہیں کنٹینر ہٹانے سے نرمی دکھاؤں گا، نواز شریف کے مستعفی ہونے تک یہیں بیٹھے ہیں۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے خود مجھے کہا تھا ہم اسے آر اوز الیکشن کہتے ہیں، آج وہ کس منہ سے نواز شریف کو وزیراعظم قبول کر رہے ہیں، آئین کہتا ہے شفافیت کے بغیر الیکشن قبول نہیں، ہماری تحریک آگ کی طرح پورے پاکستان میں پھیلنے والی ہے، نواز شریف کے استعفیٰ تک ہر شہر میں پہیہ جام کریں گے، فیصلہ کن موڑ ہے، اب پیچھے نہیں ہٹنے والا۔

کپتان نے کہا کہ نیا پاکستان بننے کے بعد شادی کے بارے میں سوچوں گا، آج رات 2 بڑے نام تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ہیں۔ سماء

ملک

eid

law

record

panda

عمران خان

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div