آصف زرداری کا طاہر القادری کو ٹیلی فون، مطالبات میں لچک دکھانے کا مشورہ

ویب ایڈیٹر

کراچی : سابق صدر آصف زرداری نے طاہر القادری کو مطالبات میں تھوڑی لچک دکھانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نظام کو چلنے دیں، قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے۔ طاہر القادری کہتے ہیں کہ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے

سختی کو جنم دیتے ہیں، انہیں بھی سمجھائیں۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں میں موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

آصف زرداری نے کہا ہے کہ آپ کے مطالبات کیلئے حکومت سے بات چیت جاری ہے، مطالبات میں تھوڑی سی لچک کا مظاہرہ کریں، قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ طاہر القادری کی کوششوں اور کاوشوں کی حمایت کرتے ہیں، نظام کو چلنے دیں۔

علامہ طاہر القادری کہتے ہیں کہ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے سختی کو جنم دیتے ہیں، آپ کی کوششیں قابل تحسین ہیں لیکن حکومت کو بھی سمجھائیں۔

آصف زرداری نے طاہر القادری سے اپیل کی کہ مستقبل میں بھی ہمارا فون اٹھاتے رہیے گا، آپ ہمارے بڑے ہیں، آپ سے بڑے پن کی امید ہے۔ سماء

hearing

helps

فون،

Tabool ads will show in this div