عمران خان شادی کرنے کیلئے نواز شریف سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں، رانا ثناء اللہ

ویب ایڈیٹر

فیصل آباد : سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ عمران خان اپنی شادی کیلئے نواز شریف سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں، وزیراعظم کو غیر آئینی طریقے سے نہیں ہٹایا جاسکتا، عوام نے سول نافرمانی کی تحریک کو ناکام بنادیا۔

فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فیصل آباد کی عوام نے جمہوریت اور نواز شریف کے حق میں فیصلہ سنادیا، عوام نے سول نافرمانی کی تحریک کو ناکام بنادیا، عمران خان کے بینکوں کے ذریعے پیسے نہ بھیجنے کی اپیل بھی مسترد کردی۔

وہ کہتے ہیں کہ عمران خان شادی کرنے کیلئے نواز شریف سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں، وزيراعظم کو غير آئينی طريقے سے نہيں ہٹايا جاسکتا، ملک ميں آئين کی بالادستی قائم رہے گی۔ سماء

weapons

temple

عمران خان

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div