ن لیگ کی راولپنڈی، اسلام آباد میں جمہوریت اور وزیراعظم کے حق میں ریلیاں

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : مسلم لیگ ن نے جمہوریت اور وزیراعظم کی حمایت میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں استحکام پاکستان ریلیاں نکالیں، شرکاء نے انقلاب اور آزادی مارچ کو جمہوریت کیخلاف سازش قرار دیا ہے۔
کپتان اور قادری کے دھرنوں کیخلاف حکمران جماعت مسلم لیگ ن میدان میں آگئی، انقلاب مارچ کے پہلے پڑاؤ آبپارہ چوک میں نواز شریف اور شہباز شریف کے حق میں ریلی نکالی گئی جبکہ آزادی اور انقلاب مارچ کیخلاف نعرے بازی کی گئی۔

ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر احتجاجی سیاست کے خلاف نعرے درج تھے، ریلی سے خطاب میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری نے کہا پوری قوم نواز شریف کے ساتھ ہے۔

راولپنڈی میں بھی وزیر اعظم نواز شریف اور جمہوریت کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں۔ سماء

eid

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div