چیف جسٹس کے اہم معاملات پرازخود نوٹس

ANWAR JAMALI SUOMOTOS ISB PKG 30-12

اسلام آباد: مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد آج ریٹائر ہونے والے جسٹس انور ظہیرجمالی نے بطورچیف جسٹس آف پاکستان مفاد عامہ کے معاملے پر 20 ازخودنوٹسز لئے، جس کے نتیجے میں حکومت کو نہ چاہتے ہوئے بھی بہت سے اہم کام کرنا پڑے۔ پاکستان کی عدالتی تاریخ میں چیف جسٹس انورظہیرجمالی کا نام ،جلالی انداز سے لکھا جائے گا۔۔ سانحہ کوئٹہ ہو یا پولی کلینک اور سندھیمان اسپتال کوئٹہ کی حالت زار اور کرپشن، الیکشن کمیشن کی غیرفعالیت ہو یا مردم شماری کے معاملے پر سرکار کا لمبی تان کرسوجانا۔  بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس انور ظہیرجمالی کے از خود نوٹس نے اسے جھنجھوڑا۔

ملک کے منصف اعلیٰ کے طور پر وہ انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری، سندھ پولیس میں سیاسی مداخلت، زین قتل کیس کے ملزمان کی بریت، نیب میں رضاکارانہ رقم واپسی کے قانون اور غیر قانونی بھرتیوں پر بھی جسٹس انور ظہیر جمالی خاموش نہیں رہے۔ لیکن انتظامی امور میں غیرضروری مداخلت سے گریز کیا۔

چیف جسٹس انورظہیر جمالی نے پنشن کی ادائیگی میں تاخیر، پنجاب میں بچوں کے اغواء اورفہد ملک قتل سمیت 20 ازخود نوٹس لیے جن میں سے تین نمٹائے بھی گئے۔ سماء

SUO MOTO

chief justice of pakistan

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div