مسلہ حل نہ ہوا تومتعلقہ ریفری بیچ میں آسکتا ہے،رحمان ملک
ویب ایڈیٹر:
کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیر رہنما اور سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ ہر سیاست دان اور پاکستانی آج کل پریشان ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کو موجودی سیاسی بحران سے نکالنے کیلئے سیاسی طریقے سے حل نکالنا ہوگا، دیر ہوگئی تو پھر متعلقہ ریفری بیچ میں آجائے گا۔
کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفت گو میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ہر سیاستدان اور پاکستانی آج کل پریشان ہے، زرداری صاحب نے حالات بہتر کرنے کیلئے وطن آئے،امید ہے زرداری صاحب کی منت رنگ لائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی افواہواں کو حصہ نہیں بننا چاہیئے، آئین کے مطابق معاملات چلنے چاہیئے، پی پی کا کلئیر اسٹینڈ ہے ہم جمہوریت کے ساتھ ہیں، سیاسی معاملے میں فوج کو الجھنا ٹھیک نہیں، فوج اس وقت اتنی بڑی جنگ لڑ رہی ہے، تاہم مسلہ حل نہ ہوا تو بیچ میں ریفری آسکتا ہے۔
رحمان ملک نے مزید کہا کہ آصف زرداری صاحب معاملات کے حل کیلئے رائیونڈ بھی گئے، زرداری صاحب اس وقت سیاستدانوں سے رابطے کر رہے ہیں، عمران خان صاحب نے اپنا سیاسی ایجنڈا پیش کیا ہوا ہے، حکومت اور دونوں رہ نماؤں کے درمیان جو بھی معاملات طے پائے جائیں پاکستان کے آئین و قانون کے مطابق ہونے چاہیئے۔
انتخابات سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب پر رحمان ملک نے کہا کہ عوام افواہوں پر نہ جائیں، یہ وقت ملک کا نازک ترین وقت ہے، پیپلز پارٹی جمہوریت کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی میں نے پہلے کہا تھا معاملہ حل نہ ہوا تو دور تک جائے گا۔ رائے ونڈ ظہرانے سے متعلق خبروں پر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ کھانے کی بات کر رہے ہیں،کھانا بلکل سادہ سا تھا۔ سماء