وڈیو گیمز کا میلہ
اسلام آباد: وڈیو گیمز کھیلنا بچوں کا پسندیدہ مشغلہ ہے، شہراقتدار میں بچوں کے لیے فن میلہ سجا تو انہوں نے خوب موج مستی کی۔
اسلام آباد کے شاپنگ مال میں بچوں کے لیے موج مستی کا پورا سامان ہے جس میں گھومتے جھومتے جھولے چمکتی دمکتی لائٹس اور بہت ساری ویڈیو گیمز موجود ہیں۔
تفریح کی دنیا کی مینیجر کہتی ہیں بچے خوش تو ہم خوش اس سے بڑھ کر اور کیا چاہئے، جسمانی ورزش سے دور لیکن ذہن لڑانے والی یہ گیمز بچوں بڑوں کی مشترکہ پسند ہیں
وڈیو گیمز میں دلچسپی بچوں کو جسمانی ورزش سے تو دور کر رہی ہے لیکن ذہنی طور پر انہیں چوکس اور متحرک بھی کرتی ہے ۔ سماء