وزیرداخلہ کی ن لیگ کی ریلیوں کی سیکیورٹی سخت کرنیکی ہدایت

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ نے جڑواں شہروں میں ن لیگ کی ریلیوں کی سیکیورٹی فول پروف کرنے کی ہدایت کر دی، کہتے ہیں ریلیوں کے راستے میں آنے والے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دفاتر پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار نے تحریک انصاف اور عوامی تحریک سے تصادم کے خطرے کے پیش نظر جڑواں شہروں میں نون لیگ کی ریلیوں کی سیکیورٹی انتہائی سخت کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیر داخلہ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اس بات کا خیال رکھا جائے کہ ن لیگ اور تحریک انصاف کی ریلیوں کے روٹ مختلف ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ریلیوں کے راستے میں آنے والے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دفاتر پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے۔ انہوں نے کسی بھی دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کیلئے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سماء

کی

appeal

وزیرداخلہ

Tabool ads will show in this div