افتخارچوہدری کا نام تاریخ میں کالے الفاظ میں لکھا جائے گا،شرجیل
اسٹاف رپورٹ
کراچی : صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ افتخار چوہدری نے منتخب وزیراعظم کو غلط طریقے سے ہٹایا اور ملک میں جوڈیشل مارشل لا نافذ کیا، ان کا کہنا تھا کہ افتخار چوہدری کا نام تاریخ میں کالے الفاظ میں لکھا جائے گا۔
شرجیل میمن کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے کارکنان کو تحمل سے کام لینا چاہیے، پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے نجی ٹی وی کے اسٹاف پر تشدد کی سخت مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سب سے پہلے انتخابات میں دھاندلی کی شکایت کی، پھربھی چاہتےہیں موجودہ حکومت مدت پوری کرے، پیپلزپارٹی جمہوریت کادفاع چاہتی ہے، اس وقت سب سےبڑی جمہوری سوچ آصف زرداری نےدکھائی۔ سماء
میں
کا
نام
officer
تبولا
Tabool ads will show in this div