ڈونلڈ ٹرمپ کےنئے شگوفے
واشنگٹن :امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر اقوام متحدہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دو روز قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کو گپ شپ کا ایک کلب قرار دیا تھا۔ گزشتہ روز فلوریڈا میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر اقوام متحدہ کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عالمی ادارہ استعداد کار کے مطابق کام نہیں کر رہا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ عالمی مسائل کےحل میں اقوام متحدہ کو زیادہ کامیابیاں نہیں ملیں۔ بلکہ اس ادارےکی وجہ سےمسائل بڑھے ہیں۔ ایجنسی/ سماء