تمام جماعتوں کےمینڈیٹ کااحترام کرتےہیں،نوازشریف

مظفرآباد: وزيراعظم نوازشريف نے کہاہےکہ وہ تمام جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں،اگر کوئی ڈیڑھ انچ کی مسجد بنا لے اور میں نہ مانوں کی رٹ لگالے تو اُس کا کوئی علاج نہیں۔
مظفر آباد میں آزادکشمیر کونسل کے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ وہ تمام جماعتوں کےمینڈیٹ کااحترام کرتے ہیں۔ ہم نے کبھی تمیز نہیں کی،کوئی نہ مانےتواسکاعلاج نہیں۔ انھوں نے کہاکہ چارٹرآف ڈیموکریسی پرقائم ہیں۔ وزیراعظم نے 2018 تک لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان بھی کیا۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم نوازشریف نے اراکین کو دن رات کام کرنے کی تلقین کی۔
انھوں نے مزید کہاکہ آزادکشمیر میں ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں،عوام سرمایہ کاری کرے اورحکومت بھرپورمدد کرے گی۔ سماء
load shedding
prime minister of pakistan
تبولا
Tabool ads will show in this div