آصف زرداری کا عمران خان اور شیخ رشید سے رابطہ، مذاکرات کیلئے کمیٹی قائم

اسٹاف رپورٹ

کراچی : سابق صدر اور سیاسی مفاہمت کے بے تاج بادشاہ آصف علی زرداری نے عمران خان اور شیخ رشید احمد سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، انہوں نے بات چیت کیلئے قمر زمان کائرہ کی سربراہ میں کمیٹی بھی قائم کردی، عمران خان کہتے ہیں کہ افضل خان کے انکشافات کے بعد بات چیت کا دل نہیں کرتا۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور موجودہ بحران پر تبادلہ خیال کیا، پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے پی ٹی آئی کپتان کی خواہش پر مذاکرات کیلئے قمر زمان کائرہ کی سربراہ میں کمیٹی قائم کردی۔

سابق صدر کا عمران خان سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت کا استحکام چاہتے ہیں۔

عمران خان نے آصف زرداری کو جواب دیا کہ الیکشن کمیشن کے رکن افضل خان کے انکشافات کے بعد بات چیت کو دل نہیں کرتا۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو بھی ٹیلی فون کیا، عمران خان اور طاہر القادری کو سمجھانے اور مذاکرات پر زور دینے کا مشورہ دیا، شیخ رشید نے انہیں جواب دیا کہ اب بہت دیر ہوچکی ہے۔

سماء سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے بتایا کہ زرداری صاحب نے کہا مذاکرات کی طرف نہ گئے تو حالات سخت ہوجائیں گے، درمیانی راستہ نکالا جائے۔ سماء

Nine Zero

pakistan vs New Zealand

jundullah

helps

عمران خان

Tabool ads will show in this div