کوئی مائی کا لعل وزیراعظم سے استعفیٰ نہیں لے سکتا، حمزہ شہباز

ویب ایڈیٹر

لاہور : حمزہ شہباز کہتے ہیں کہ کوئی مائی کا لعل وزیراعظم سے استعفیٰ نہیں لے سکتا، نیا پاکستان ماؤں بہنوں کو نچا کر نہیں بنایا جاسکتا، عمران خان وزیراعظم بننے کیلئے آئندہ انتخابات کا انتظار کریں۔

مسلم لیگ ن نے پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کا جواب دینے کیلئے لاہور میں بھرپور قوت کا مظاہرہ کیا، استحکام پاکستان کے نام سے نکالی گئی بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کے بیٹے اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران لاہور سے نکلے تو کہا آدھے راستے ميں استعفیٰ آجائے گا، کوئی مائی کا لعل وزيراعظم سے استعفیٰ نہيں لے سکتا، عوام کا فيصلہ حتمی ہوتا ہے، دھرنے کی جگہ پر روز ميوزيکل شو ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان موسيقاروں کو دعوت ديتے ہيں کہ دھرنے ميں آجائيں، جب آزاد کميشن کا اعلان کيا تو استعفیٰ کا مطالبہ آگيا، نیا پاکستان ماؤں، بہنوں کو نچا کر نہیں بنایا جاسکتا، ايک بچے کی ضد ہے کہ مجھے وزيراعظم بنا دو، عمران خان صبر کرو، اگلے اليکشن کا انتظار کرو، پی ٹی آئی سربراہ نے اخلاقیات کی تمام حدیں پار کردیں۔ سماء

کا

eid

law

indonesian

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div