پی ٹی آئی نے 10 اہم کارکنوں کو فارغ کردیا

Dec 29, 2016

IMRAN KHAN TALK ISB 24-10

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر خوشاب سے دس کارکنوں کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کردی ۔ تحریک انصاف کی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں تیزی آ گئی ۔ تازہ ترین متاثرین میں خوشاب سے سابق ضلع ناظم احسن ٹوانہ پارٹی کی بنیادی رکنیت سے محروم ہو گئے ہیں۔

معطل ہونے والوں میں صفدراعوان،رضا خان،حسن سلحال،عظمت عباس اورمنصب ڈوری  بھی شامل ہیں جبکہ علی حسین، جاوید عالم، معروف لال اوراحسن قدیر مجوکا کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیے: کپتان سیخ پا؛رانا ثناء کے حمایتیوں کی چھٹی کا اعلان

ان تمام افراد پر بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے پارٹی نظم و ضبط کے خلاف جانے والوں کو پارٹی سے نکال دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔ سماء

IMRAN KHAN

khushab

Tabool ads will show in this div