اسحاق ڈار کو عبوری وزیراعظم بنایا جائے گا، شیخ رشید کی پیشگوئی
سرگودھا: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سیاسی نجومی شيخ رشيد نے پیشگوئی کی ہے کہ وزیر اعظم نواز شريف جا رہے ہيں۔ اسحاق ڈار کو عبوری وزيراعظم بنايا جائے گا، انٹراکورٹ اپيليں بھی اب نہيں بچاسکتيں۔
عوام مسلم ليگ کے سربراہ شيخ رشيد نے سماء کی اينکر غريدہ فاروقی کو انٹرويو ميں بتايا کہ آئندہ ايک دو دن ميں اہم اطلاعات آنے والی ہیں،قربانی سے پہلی قربانی بھی ہو گی۔
سیاسی نجومی کا کہنا تھا کہ وفاقی وزراء کی انٹراکورٹ اپيليں بھی اب کسی کام نہيں آئيں گی۔
عوامی مسلم ليگ کے سربراہ کا استعفے کے سوال پر کہنا تھا کہ عمران خان کے استعفے کے فوری بعد وہ بھی اسمبلی سے استعفی دیں گے۔ سماء
eid
تبولا
Tabool ads will show in this div