عوام سے اربوں روپے لوٹنے کی تحقیقات کا حکم
اسلام آباد : وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو پیٹرولیم لیوی کی مد میں عوام سے اربوں روپے لوٹنے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں عوام سے اربوں روپے کی وصولی کے معاملے کا نوٹس لے لیا، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔
ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مارکیٹنگ کمپنیز عوام سے اربوں روپے لیوی کے وصول کررہی تھیں، چوہدری نثار نے تحقیقات ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کو بھیجنے کے ہدایت کی ہے۔ سماء