بڑےدن پر چھٹی کااعلان ہوگیا
کراچی :اسٹیٹ بینک نے اعلان کیاہےکہ دوجنوري کوملک بھرمیں بينکوں کی چھٹی ہوگی اور لین دین بند رہے گا۔
اسٹيٹ بينک کےمراسلے میں بتایاگیاہےکہ پيرکوبينکوں ميں عوامي لين دين بندہوگا۔اسٹيٹ بينک کے مطابق بینکوں/ ترقیاتی مالی ادارے/ مائیکرو فنانس بینکوں کے تمام ملازمین معمول کےمطابق دفترآئيں گے۔
اسٹيٹ بينک نے مزید بتایا کہ تمام بینک/ ترقیاتی مالی ادارے (ڈی ایف آئیز)/خرد مالکاری ادارے(ایم ایف بیز) دوجنوری کو عوام کے لیے بند رہیں گے۔اس بار سال نو اتوار کو ہونے کي وجہ سے بينک ہاليڈے پير کو ہو رہا ہے۔ سماء