میانوالی : وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے 340میگاواٹ کے چشمہ تھری جوہری بجلی گھر کا افتتاح کردیا، چائنا نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن اور پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے تعاون سے مکمل کئے گئے منصوبے سے بجلی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی، چشمہ فور نیو کلیئر پاور منصوبہ 2017 ءمیں مکمل ہوگا۔
وزیراعظم محمد نواز شریف نے بدھ کو 340میگاواٹ کے چشمہ تھری جوہری بجلی گھر کا افتتاح کردیا۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف، وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی، وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیزاور پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین محمد نعیم بھی اس موقع پر موجود تھے۔
قبل ازیں کنٹرول روم میں وزیراعظم کو پلانٹ منیجر ریاض خالق انصاری نے بریفنگ دی، وزیراعظم کو بتایا گیا کہ یہ منصوبہ چائنا نیشنل نیوکلیئرکارپوریشن اور پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے مشترکہ تعاون سے مکمل کیاگیا ہے جوملک میں بجلی کی قلت پر قابوپانے میں مدد دے گا۔ چشمہ ون اور چشمہ ٹو پراجیکٹ کے کامیاب آپریشن کے بعد
را منصوبہ ہے۔
چشمہ فور نیو کلیئر پاور کا منصوبہ 2017 میں مکمل ہو گا جبکہ کراچی نیوکلےئر پاور پراجیکٹ کے۔2 اور کے ۔3 سے 2030تک قومی گرڈ میں 8800میگا واٹ بجلی کا اضافہ ہوگا جو پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کےلئے وسط مدتی ہدف ہے۔پاکستان نیو کلیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے چشمہ تھری سمیت تمام نیو کلیئر پاور منصوبوں کی منظوری دی ہے جو انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی معاہدوں کے جوہری معیارات کے عین مطابق ہیں۔
چشمہ تھری پاور پلانٹ پاک چین مشترکہ تعاون کا ایک اور اہم سنگ میل ہے۔ اس سے صنعتی اورتجارتی شعبوں کو توانائی کی فراہمی کےلئے ذریعہ ملک کی مجموعی اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔وزیراعظم محمد نواز شریف نے تختی کی نقاب کشائی کرکے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی ، ترقی اورخوشحالی کےلئے دعا بھی کی گئی۔ سماء