
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/12/AZHAR-CLASSIC-PKG-28-12-Mukkaram.mp4"][/video]
میلبورن : پاکستانی بلے باز اظہر علی نے ناقدین کے تمام دعوے میلبورن گراؤنڈ میں دفن کرتے ہوئے انگنت ریکارڈز کا انبار لگا ڈالا۔ اظہر علی نے ڈبل سینچری بنا کر کئی اہم ریکارڈز اپنے نام کیے اور آسٹریلیا میں ڈبل سینچری بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے۔ میلبورن میں جہاں بارش تو برسی ہی، مگر اظہر علی بھی خوب برسے۔ اظہر علی کی ڈبل سینچری سے پاکستانی ٹیم کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے۔ سماء