میلبورن : میلبورن ٹیسٹ میں پاکستان نے چار سو تینتالیس رنز نو کھلاڑی آؤٹ ہونے پر اننگ ڈکلیئر کردی۔ اظہر علی نے میلبورن میں سب سے زیادہ اسکور یعنی ڈبل سینچری بنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ اس وقت میزبان ٹیم آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے شاندار کھیل پیش کیا۔ بادل گرجتے رہے اور اظہر علی برستے رہے اور دوسری جانب بالر وکٹ لینے کے لیے ترستے رہے۔

تیسرے روز پاکستان نے نو وکٹوں پر چار سو تینتالیس رنز پر اننگز ڈکلیئر کردی۔ اظہر علی نے میلبورن گراؤنڈ میں ڈبل سنچری مکمل کر کے تاریخ رقم کردی۔

میچ کی اہم بات یہ کہ اظہر علی آسٹریلیا میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے، اس سے قبل ماجد خان کا ایک سو اٹھاون رنز کا ریکارڈ موجود تھا، جو اظہر علی توڑا ہے۔ جب کہ اظہر کے ساتھ سہیل خان نے شاندار نصف سنچری اسکور کی، سہیل نے چوکوں چھکوں کی مدد سے پینسٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کے ہدف کے تعاقب میں اس وقت آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے اور 46رنز پر اوپنر میٹ رینشا10 اسکور بنا کر یاسر شاہ کا شکار بنے، اس وقت ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ بیٹنگ کر رہے ہیں۔ سماء