
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/12/Azhar-Ali-Dubble-Century-28-12.mp4"][/video]
میلبورن : اظہر علی نے ماجد خان کا ایک سو اٹھاون رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ آئیے آپ کو میلبورن میں ان کی بیٹنگ کی کچھ جھلکیاں دکھاتے ہیں۔
پاکستانی بلے باز اظہر علی نے میلبورن کے میدان میں نیا ریکارڈ بنا ڈالا، اظہر علی میلبرن میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔
آسٹریلیا میں ڈبل سینچری بنانے والے اظہر علی پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں، اس سے قبل ماجد خان کے پاس یہ اعزاز تھا، انہوں نے ایک سو اٹھاون رنز کا ریکارڈ کینگروز کے میدان پر بنایا تھا۔ ماجد خان نے سال 1972 میں یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

اظہرعلی اور سہیل خان کے درمیان 8ویں وکٹ کی شراکت میں 118رنز بھی مکمل کیے۔ سماء