متفقہ قرار داد نظام کی فتح ہے،آئین،حلف کی پاسداری پر آنچ نہیں آنے دونگا وزیراعظم

ویب ایڈئیٹر


اسلام آباد : وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ جمہوریت آئین اور نطام پر ایمان اس ملک کیلئے ضروری ہے، پارلیمنٹ میں قرار کا متفقہ طور پر پاس ہونا کسی ایک فرد کی نہیں بلکہ نظام کی فتح ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایوان کی جانب سے اتفاق اور اتحاد کا یہ شاندار مظاہرہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اور مجھے خوچشی ہے کہ یہ ایوان کی بھی آواز ہے، یہ خوش آئند بات ہے کہ لوگ اور ایوان کسی ایک شخص اور حکومت کیلئے نہیں بلکہ سسٹم کیلئے جدو جہد کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں پاس ہونے والی قرارداد ایک نظریے کی جنگ میں فتح ہے، میں نے آئین کی پاسداری کا حلف اٹھایا ہے، آپ کے جذبات کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا، اپنےحلف پر کبھی آنچ نہیں آنے دوں گا۔ سماء

کی

eid

Ishaq Dar

law

fbi

blind

edge

colonel

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div