شارع فیصل پر فائرنگ، پی ٹی آئی رہنما قتل

352246_18954701 کراچی :  کراچی کی مشہور اور اہم شارع، شارع فیصل پر فائرنگ سے زخمی ہونے والے پی ٹی آئی کے رہنما فضل الرحیم چل بسے۔ سماء کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے زخمی ہونے والے رہنما فضل الرحیم دم توڑ گئے۔ فضل الرحیم کو دو روز قبل کراچی کی اہم اور مصروف شارع، شارع فیصل پر نشانہ بنایا گیا تھا۔ l_112876_011041_updates فضل الرحیم علی الصبح اپنی گاڑی میں شارع فیصل کے راستے جا رہے تھے کہ نرسری کے مقام پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ان پر فائرنگ کی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔ فضل الرحیم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دو روز بعد وہ دوران علاج زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ واضح رہے کہ فضل الرحیم پی ٹی آئی کارکن حسن زئی کے بیٹے تھے، فضل الرحیم کو پوائنٹ بلیک سے سر پر گولی ماری گئی تھی اور وہ جناح اسپتال میں زیر علاج تھے۔ سماء

IMRAN KHAN

KARACHI KILLING

hasan zai

fazal ur rahim

nursery firing

PTI leader killed

PTI worker Killed

Tabool ads will show in this div