پی ایس ایل 2017: علی ظفر پھر دھوم مچانے آرہے ہیں

Ali Zafar at PSL 2016 Ceremony [F] - Picture Courtesy www.Pakium.Pk

معروف پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر ایک بار پھر پی ایس ایل 2017ء میں دھوم مچانے آرہے ہیں، پاکستان سپر لیگ کے آفیشل گانے کی ریلیز کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

پاکستان سپر لیگ 2017ء کا آفیشل گانا یکم جنوری کو منظر عام پر آنے والا ہے جس میں ایک بار پھر سپر اسٹار علی ظفر آواز کا جادو جگا رہے ہیں، گانے کے بول ’’اب کھیل جمے گا‘‘ ہیں۔

معروف گلوکار علی ظفر نے گانے پر بڑی محنت کی ہے، توقع کی جارہی ہے کہ یہ گانا کرکٹ سے محبت کرنیوالی پاکستانی قوم کے دلوں کو چھو لے گا۔

علی ظفر کا کہنا ہے کہ مسلسل دوسرے سال پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ کیلئے آفیشل گانا تیار کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے، اس گانے کی مکمل تیاری میں نے کی ہے، جس میں تحریر، موسیقی اور گلوکاری شامل ہے، گزشتہ سال کے بہترین رد عمل کے بعد مجھے لگتا ہے کہ اس بار شائقین کی توقعات مزید بڑھ گئی ہوں گی، انہی توقعات کو پورا کرنے کیلئے میں نے انتہائی محنت کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن کے آفیشنل گانے ’’اب کھیل کے دکھا‘‘ میں بھی علی ظفر نے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا اظہار کیا تھا جسے شائقین نے بہت پسند کیا تھا۔ (پ ر)

Ali Zaffar

Official Anthem

Pakistan Super League 2017

Tabool ads will show in this div