شہر اقتدار کی سرد شام میں راحت کی آواز کا جادو
اسلام آباد : معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی سُریلی آواز نے شہر اقتدار کی شام سہانی بنادی، راحت نے اپنی آواز کا جادو جگایا تو حاضرین جھوم اٹھے۔
شہر اقتدار کی سرد شام میں راحت فتح علی خان کی موسیقی نے حاضرین کو گرما دیا، آفریں آفریں کی آواز کانوں میں پڑتے ہی محفل کے شرکاء داد دینے پر مجبور ہوگئے۔
ہلکی سرد شام میں راحت کی آواز ایک نشے کی طرح حاضرین کے دل و دماغ پر چھائی رہی۔ سماء