سانحہ بلدیہ فیکٹری کی ایک اور کڑی مل گئی

pic window bhola

کراچی : بلدیہ فیکٹری میں آگ لگانے والے رحمان بھولا کا قریبی ساتھی گولی پکڑا گیا، پولیس نے دیگر 2 افراد کو بھی گرفتار کرلیا، ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔

ایس ایس پی سٹی پولیس فیض اللہ کوریجو کا کا کہنا ہے کہ بلدیہ فیکٹری سانحہ کے مرکزی کردار رحمان بھولا کے قریبی ساتھی غلام عرف گولی کو ماری پور سے گرفتار کرلیا گیا، اس کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، ملزم سے سانحہ بلدیہ کی تحقیقات کی جائے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف کارروائیوں میں بھولا کے 2 دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان کا تعلق بھی ایم کیو ایم سے ہے۔

واضح رہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے مرکزی کردار رحمان عرف بھولا کو بنکاک سے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے پاکستان لایا گیا تھا، ملزم نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے، واقعے کا اصل ذمہ دار حماد صدیقی کو قرار دیا جبکہ رؤف صدیقی پر بھی تفتیش پر اثر انداز ہونے کا الزام لگایا تھا۔ سماء

Baldia Factory Fire

rehman bhola

Ghulam Goli

Tabool ads will show in this div