تحریک انصاف کا وزیراعظم کے استعفی تک مذاکرات ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد: حکومت اور تحریک انصاف کے بیچ مذاکرات کا پانچواں دور بھی بےنتیجہ رہا۔ بات وزیراعظم کےاستعفے سے آگے ہی نہیں بڑھ پائی۔

مذاکرات کے بعد وفاقی وزیر اسحاق ڈار اور سعد رفیق نے میڈیا سے بات نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات کے درمیان حکومتی ٹیم کا مؤقف تھا کہ وزیراعظم کا استعفٰی بحران کا حل نہیں۔ تحقیقات سے پہلے استعفے کا مطالبہ بلاجواز ہے۔ پی ٹی آئی کے مذاکراتکار اسد عمر نے سماء کو بتایا کہ حکومت سے دوبارہ بات چیت ہوسکتی ہے۔ حکومت کی جانب سے مذاکرات میں اسحاق ڈار ۔ پرویز رشید، سعد رفیق اور عبدالقادر بلوچ شریک ہوئے۔ تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی میں اسد عمر سمیت شاہ محمود قریشی ۔ جہانگیر ترین ۔ جاوید ہاشمی ۔ عارف علوی اور پرویز خٹک شامل تھے۔ سماء

eid

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div