لاہور میں چارمزید افراد ڈینگی کا شکار

اسٹاف رپورٹر


لاہور: ڈينگي  نے لاہور سمیت پنجاب بھر ميں لوگوں کو خوف زدہ کر رکھا ہے ۔۔ مچھر سے پھيلنے والي اس بيماري نے آج بھي لاہور میں چار افراد سے جينے کا حق چھين ليا ۔ شہر ميں چند روز کے دوران انتاليس افراد ڈینگی کا شکار بن چکے ہيں ۔ اسپتال مريضوں سے بھرے پڑے ہيں ۔ نجي ليبارٹرياں دفعہ ايک سو چواليس کے باجود وائرس سے پريشان عوام سے سي بي سي ٹيسٹ کيلئے من ماني رقم وصول کررہي ہے ۔ ڈینگی سے بچاو کے باعث گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کو تیئیس ستمبر تک بند کر دیا گیا۔


 لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لئے مختص کائونٹرز اور وارڈز میں مریضوں کو بے پناہ ہجوم ہے ۔  لاہور میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مزید دو مریض جاں بحق ہوگئے ہیں ۔۔وزیراعلٰی پنجاب نے سرکاری اسپتالوں میں پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی کے پیش نظر فوری طور پر ایک ہزار نرسوں کی بھرتی کا حکم دیا ہے ۔۔ڈینگی سے بچاو کے لئے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کو تیئیس ستمبر تک بند کردیا گیا۔لاہورکي ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سي بي سي ٹيسٹ کي رقم نوے روپے سے زائد وصول کرنے والی لیبارٹریوں اور اسپتالوں کيخلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔ اس کے باوجود کئی نجی لیبارٹریاں شہریوں سے من ماني رقم وصول کررہي ہيں۔ سماء

میں

لاہور

کا

MQM

Charlie Hebdo

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div