Technology

اپنی جیبوں میں موبائل فونز مت رکھیں

72438972

لندن / نیویارک : ماہرین کی نئی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ موبائل فون، ٹیبلٹ اور آئی پیڈ کے استعمال سے بچوں میں کئی مسائل جنم لے سکتے ہیں، ان سے نکلنے والی ریڈی ایشن بڑوں اور بچوں نقصان پہنچا سکتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق موبائل فون کے زیادہ استعمال سے ہونے والے نقصانات کی وضاحت کی گئی ہے، مغربی محقیقن نے موبائل فون کے استعمال سے ہونے والے ممکنہ نقصانات پر روشنی ڈالی ہے، جس کا سب سے زیادہ اثر دماغ پر پڑتا ہے۔ Establishing-rules-when-your-child-uses-a-cell-phone ماہرین کے مطابق آئی پیڈز، ٹیبلٹس اور موبائل فونز کا زیادہ استعمال نہ صرف دماغ، کانوں اور دل کیلئے نقصان دہ ہے، بلکہ موبائل فون سے نکلنے والی ریڈی ایشن انسان کے لیے کسی بھی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہیں۔ یہ ریڈی ایشن دماغ کی شریانوں پر بہت برا اثر ڈالتی ہیں۔ ان ڈیوائس سے نکلنے والی شعاعیں بچوں کی صلاحیتں کم کرتی ہیں۔   Distracted-Driving نئے سروے کے مطابق تجرباتی مشاہدے میں بالغ شخص کی چھ منٹ تک ٹیلی فونک گفت گو کے دوران اس کا ایم آر آئی ٹیسٹ کیا گیا اور اس خاکے میں موبائل فون سے لگا اس شخص کا کان، گال، چہرہ، آ نکھیں اور دماغ تک متاثرہوئے ہیں، سرخ اور پیلا حصہ بتارہاہے کہ صرف چھ منٹ کی ایک کال کتنا نقصان پہنچا سکتی ہے۔   Woman Driving And Texting Hits Pedestrian بچوں میں ممکنہ نقصان کی شرح اس سے کہیں زیاد ہ ہے، چھ منٹ کی ہی کال پر جب تین سالہ بچے کا تجزیہ کیا گیا تو دیکھا جاسکتا ہے، کہ ریڈی ایشن کو ظاہر کرتے سرخ اور پیلے رنگ نے پورے چہر کو لپیٹ میں لے لیا ہے، موبائل فون کے استعمال سے بچے کے دماغ کے ساتھ آنکھیں، چہرہ اور دیگر اعضا متاثر ہوسکتے ہیں۔   Child-on-smartphone صرف یہی نہیں جب موبائل فون آپ کی جیب میں ہوتا ہے جیسا کہ لوگ عموماً پینٹ کی جیب میں سامنے کی طرف رکھتے ہیں تو یہاں بھی موبائل فون ریڈی ایشنز آپ کوممکنہ نقصان پہنچا رہی ہوتی ہیں، اس لیے جیب میں بھی موبائل فونز رکھنا خطرے سے خالی نہیں جبکہ جسم کے ساتھ جوڑے رکھنا تو صحت کے لیے اور بھی خطرناک ہوسکتا ہے۔ سماء

HEALTH

HEART

brain

Cell phone

usage

rays

bad effect

radiation

Tabool ads will show in this div