فلم نے 100کروڑ روپے کما کرلیے
ممبئی: عامر خان کی فلم دنگل پہلے ہفتے میں 100کروڑ روپے کمانے والی فلموں کے کلب میں شامل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سینئراولمپک کوچ مہاویرسنگھ کی زندگی پر بننے والی اس فلم نے ریلیز کے پہلے دن سے ہی باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے۔
فلم میں عامر خان کلیدی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں فاطمہ ثناء شیخ، سانیہ ملہوترا اور ساکشی تنور شامل ہیں۔
اعداد وشمار کے مطابق اتوار کے روز فلم نے 42.3کروڑ روپے کا بزنس کیا اوریوں ایک ہفتے میں فلم نے مجموعی طور پر 106کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔ سماء / اے پی پی