میکسیکو سٹی : میکسیکو میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کرسمس کی تقریب میں شریک 7 افراد قتل ہوگئے۔
خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق میکسیکو میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے7 افراد کو قتل کر دیا۔
ذرائع ابلاغ میں جاری رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ واقعہ میکسیکو کی جنوبی ریاست گوریرو میں پیش آیا، جہاں کرسمس کے موقع پر اکٹھے ہونے والے ایک ہی خاندان پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں7 افراد کو ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں میں 3 بھائی، باپ، چچا اور 2 دیگر رشتہ دار شامل ہیں۔ پولیس نے اس خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ فائرنگ کرنے والوں میں منشیات فروش گروہ کے کارندے ملوث ہوسکتے ہیں۔ سماء