ممتاز شاعر منیرنیازی کی 10 ویں برسی

EVC38MUNIR26DEC0001 اسلام آبآد : ملک بھر میں ممتاز شاعر منیر نیازی کی 10 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ ممتاز شاعر منیرنیازی کی 10 ویں برسی پیرکو انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی۔ پنجابی اور اردو کے مقبول شاعر منیر نیازی کی شاعری میں پنجابی کلچرکا عکس نظرآتا ہے۔ منیر نیازی 9اپریل1928ءکو پیدا ہوئے۔ پاکستان بننے کے بعد ساہیوال منتقل ہوگئے۔ منیرنیازی نے سیون کلرز کے نام سے ہفت روزہ کا آغازکیا۔ انہوں نے بہت سے فلمی نغمے بھی لکھے۔ فلم شہید کےلئے ان کے لکھے گانے”اس بے وفا کا شہر ہے“ کو بہت مقبولیت حاصل ہوئی۔60 کی دہائی میں وہ اخبارات اور ریڈیوسے منسلک رہے ۔ بعد ازاں انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن میں شمولیت اختیار کی۔ ان کے اردو مجموعے” تیز ہوا اور تنہاپھول“، ”جنگل میں دھنک“، ”دشمن کے درمیان شام“ اور ”ماہ منیر“ بہت مقبول ہوئے۔ انہوں نے پنجابی زبان میں بھی متعدد کتابیں لکھیں جن میں ”سفر دی رات“، ”چار چپ چیزاں“ اور ”استروسن والے تارے“ شامل ہیں۔ منیر نیازی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازاگیا۔ منیر نیازی 26 دسمبر2006ءکو سانس کے عارضہ کے باعث اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ سماء

LITERATURE

PUNJABI

munir niazi

Tabool ads will show in this div