طاہر القادری ملک میں خون خرابہ اور انتشار چاہتے ہیں، رانا ثناء اللہ

ویب ایڈیٹر

لاہور : سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ طاہر القادری ملک میں خون خرابہ اور انتشار چاہتے ہیں ان کے ارادوں کو آگے نہیں بڑھنے دینگے، عوام شہباز شریف کو استعفیٰ نہیں دینے دینگے۔

سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا کہ طاہر القادری حکومت اور اسمبلیاں ختم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں، وہ ملک میں خون خرابہ اور انتشار چاہتے ہیں، ان کے ارادوں کو آگے نہیں بڑھنے دینگے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان 20 کروڑ عوام کا ملک ہے، صرف چند لوگوں کا نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے عدالت کے حکم کا احترام کیا، شہباز شریف استعفیٰ نہیں دیں گے، پنجاب کے عوام کو وزیراعلیٰ پر اعتماد کرتے ہیں، وہ ٰ خود استعفیٰ دینا چاہیں تو لوگ ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ سماء

weapons

temple

marine

Tabool ads will show in this div