وزارت تجارت، ماتحت اداروں کے کنٹرکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی منظوری
اسٹاف رپورٹر
اسلام آباد: وزارت تجارت اور اس کے ماتحت تمام اداروں کے کنٹرکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے۔
وزیر تجارت مخدوم امین فہیم کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں وزارت تجارت اور اس کے ماتحت کام کرنے والے اداروں، این آئی سی ایل، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی، نیشنل ٹیرف کمیشن، اسٹیٹ لائف، پاکستان ٹوبیکو بورڈ، ری انشورنس کمپنی کے گریڈ ایک سے 19 تک کے کنٹرکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی منظوری دی گئی۔
مخدوم امین فہیم کا کہنا تھا کہ سیاسی وابستگی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تمام ملازمین مستقل کئے جائیں گے۔