پاکستانیوں کو زندہ قوم بنانا چاہتا ہوں، عمران خان

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : پی ٹی آئی چیف کہتے ہیں کہ زندہ قومیں چپ رہ کر ظلم برداشت نہیں کرتیں، اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر نکلتی ہیں، میں پاکستانیوں کو زندہ قوم بنانا چاہتا ہوں، ملک میں وہ نظام بنائیں گے جو غریبوں کیلئے ہو۔

اسلام آباد میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے پاکستانیوں کو جگا دیا، نوجوانوں آپ کامياب ہوچکے، انسان اور بھیڑ بکریوں میں فرق ہوتا ہے، یہ بات آج سب کو سمجھ آرہی ہے، انسان حقوق کیلئے آواز اٹھاتا ہے، زندہ قومیں اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر نکلتی ہیں، زندہ قومیں چپ ہوکر ظلم برداشت نہیں کیا کرتیں۔

وہ کہتے ہیں کہ میٹرو اور پل بنانے سے ملک ترقی نہیں کرتے، اصل سرمایہ کاری قوم پر ہوتی ہے، سارے ایشین ٹائیگرز نے تعلیم پر سب سے پہلے سرمایہ کاری کی، یہاں لوگوں کے پاس صحت اور تعلیم نہیں، حکمران ظلم کریں تو آواز اٹھانا آپ کی ذمہ دار ہے، خاموشی سے ظلم نہ سہیں، اپنے حقوق کیلئے کھڑے ہوں، ظلم و زیادتی پر چپ ہو کر نہ بیٹھیں، پاکستانیوں کو زندہ قوم بنانا چاہتا ہوں۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ روزگار، تعلیم اور صحت کی سہولیات عوام کا حق ہے، حکومت کا فرض ہے کہ عوام کے حقوق ادا کرے، منتخب وزیراعظم وعدے پورے نہ کرسکے تو آواز اٹھانی چاہئے، 10 سال کپتان رہا لیکن نظام تبدیل نہ کرسکا، پاکستان میں مافیا تبدیلی نہیں آنے دیتا، ہمارے ہاں اچھی تعلیم اور اچھے اسپتال امیروں کیلئے ہیں، ملک میں وہ نظام لانا چاہتے ہیں جو غریبوں کیلئے ہو۔ سماء

Gullu Butt

spain

withdrawal

orange

عمران خان

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div