کوئٹہ : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق آرمی چیف بلوچ ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کریں گے، آرمی چیف بحیثیت مہمان خصوصی پریڈ کا حصہ بنے گے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف کوئٹہ گیریژن میں فوجی افسروں اور جوانوں سے خطاب بھی کریں گے۔ کور کمانڈر کوئٹہ اور سدرن کمانڈر کی جانب سے آرمی چیف کو کوئٹہ آمد پر صوبے کی سیکیورٹ صورت حال اور سرحد پر امن و امان کی صورت حال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ سماء