محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

quetta winter weather اسلام آباد : ملک بھر میں بارشوں کا کال پڑ گیا، تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح دس سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے، جس کے بعد محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ وفاقی دارالحکومت بارش کو ترس گیا، بادل اگر آئیں بھی تو بس جی کو جلانے اور  ترسا کر چلے جاتے ہیں۔ خشک موسم نے شہر اقتدار کا سبزہ تک گرد آلود کردیا۔ محکمہ موسمیات کو ماحولیاتی تبدیلیاں سنگین تر ہوتی نظر آتی ہیں۔   تشویش ناک صورت حال پر عوام کہتے ہیں، شامت اعمال ہے جناب کہ سارا کچھ انسانوں کا اپنا کیا دھرا ہے، عوام کہتے ہیں مسائل کا حل بس اپنی اصلاح میں ہے،جب کہ ماہرین کہتے پانی کا ضیاع روکا جائے۔   انتباہ، پشگوئیاں، تدابیر سب اپنی جگہ، لیکن بارشوں کے روٹھ جانے اور پانی کی کمی میں انسانی کوتاہیوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ سماء  

drizzling

MET OFFICE

RAINING

water issue

SNOWFALL

dry weather

Tabool ads will show in this div