غیرملکی منشیات فروش لاہور سے گرفتار

اسٹاف رپورٹر


لاہور: لاہور میں غیرملکی منشيات فروشوں کے خلاف آپريشن کے دوران چھ خواتين سميت ایک سو آٹھ افراد گرفتار کرلئے گئے۔


 اينٹي نارکوٹکس فورس اور ايف آئي اے کي چار ٹيموں نے آپريشن کے دوران لاہور کے مخلتف علاقوں ميں کريک ڈاؤن کرکے بيرون ممالک سے منشيات سمگل اور فروخت کرنے والي 6 خواتين سميت 108 غير ملکيوں کو گرفتار کرليا۔


مکہ کالوني ، مزنگ، ٹاؤن شپ اور ديگر علاقوں ميں ہونے والے آپريشن کے دوران  نائجيرين اور ديگر افريقي ممالک  سے تعلق رکھنے والے باشندوں کو حراست ميں ليا گيا۔


اے اين ايف حکام کے مطابق گرفتار غير ملکي منشيات سمگلنگ کے علاوہ جرائم کي ديگروارداتوں ميں بھي ملوث ہيں۔


دوسري جانب گرفتار ہونے والے غير ملکي جرائم ميں ملوث ہونے کي ترديد کرتے ہوئے سراپا احتجاج ہيں۔


اے اين ايف حکام کے مطابق گرفتار غير ملکي غير قانوني طور پر رہائش پذير تھے اور افغانستان کے حالات خراب ہونے کے بعد انہوں نے پاکستان سے منشيات کي سمگلنگ شروع کي جو نئي نسل کو تباہي کي طرف لے جارہي تھي۔

لاہور

سے

Azadi March

majority

Tabool ads will show in this div