وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب آج کے بعد قبول نہیں؛ مستعفی نہ ہوئے تو دمام دم مست قلندر ہوگا: قادری

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کہتے ہیں آرمی چیف سے انقلاب کے مکمل ایجنڈے پر بات ہوئی ہے لیکن پہلا مطالبہ یہی رکھا ہے کہ شریف برادران کی چھٹی ہونی چاہیے۔

آرمی چیف راحیل شریف سے ملاقات کے بعد، رات گئے ڈاکٹر صاحب دھرنے کے شرکا سے بولے کہ نواز شریف برطرف چاہیئے۔ شہباز شریف کی چھٹی چاہیئے ۔ حکمران اقتدار سے نہ ہٹے تو آج دمادم مست قلندر ہوگا۔

سربراہ پی اے ٹی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے طویل ملاقات میں ساری بات بتا دی۔ شریف برادران کی رخصتی سے لے کر احتساب، غریبوں کے دس نکات، انتخابی اصلاحات اور قومی حکومت کے ایجنڈے پر دلائل کے ساتھ گفتگو کی۔

آرمی چیف اور ملاقات سے ڈاکٹر طاہرالقادری مکمل مطمئن نظر آئے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے ذمے داری لے لی ہے۔ کارکن یقین رکھیں۔ قربانیاں رنگ لانے والی ہیں۔ سماء 

western

Tabool ads will show in this div