حکومت کیخلاف بڑی سیاسی جماعتیں ایک پیج پر

Zardari-Shujaat

کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ق حکومت کیخلاف مشترکہ حکمت عملی بنانے پر متفق ہوگئے۔ سابق صدر آصف زرداری سے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت علی نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بنانے پر غور کیا گیا۔

بلاول ہاؤس کراچی میں سابق صدر آصف علی زرداری سے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے ملاقات کی جس میں پنجاب سمیت ملک بھر کی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کے گرینڈ الائنس اور دیگر اقدامات پر غور کیا گیا، دونوں جماعتوں کے سربراہان مشترکہ حکمت عملی بنانے پر متفق ہوگئے۔

ملاقات کے دوران آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، سابق صدر بولے کہ ہمارا ڈیرہ تو اب پنجاب میں ہوگا۔ جس پر چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ بس پھر ہمارے ڈیرے سے بھی ہوکر جائیں۔ سماء

ASIF ZARDARI

PMLQ

GRAND ALLIANCE

Shujaat Hussain

Panama

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div