پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کرسمس منا رہی ہے

People walk by at the Dyker Heights Christmas Lights in the Dyker Heights neighborhood of Brooklyn, New York City, U.S. کراچی : پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔ دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان بھر کی مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و خروش ، روایتی عقیدت و احترام اور بھر پور طریقے سے منا رہی ہے۔ Members of the Cryophile amateurs winter swimmers club celebrate the upcoming Christmas and New Year in Krasnoyarsk اس سلسلہ میں ملک بھر کے تمام بڑے اور چھوٹے شہروں میں گرجا گھروں کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ دیدہ زیب برقی قمقموں ، جھنڈیوں، آرائشی محرابوں کے ساتھ سجایا گیا ہے، جبکہ مذکورہ چرچز سمیت مسیحی برادری کے افراد نے اپنے گھروں میں کرسمس ٹریز کو بھی د لفریب نگینوں ،چھوٹی گھنٹیوں و دیگر آرائشی سازوسامان سے آراستہ و پیراستہ کیا ہے۔ A statue of Jesus Christ is pictured through a car window as it rains outside a church during Christmas celebrations in Chandigarh مسیحی برادری کے افراد نے کرسمس کی تقریبات کو سادہ مگر پروقار طریقے سے منانے کیلئے گرجا گھروں میں اپنی رسومات اور عبادات کا آغاز کیا اور بڑی تعداد میں مسیحی گرجا گھروں میں موم بتیاں اور دیئے روشن کر کے اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔ اس موقع پر مختلف بڑے چرچز میں خصوصی میلوں اور تفریحی پروگرامات کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔ Children look at second-hand toys at a street market in the slum of Catia in Caracas یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ حکومت کی جانب سے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے مسیحی برادری کے غریب افراد میں بڑی تعداد میں عید گفٹ اور امدادی رقوم بھی تقسیم کی گئی ہیں اور ان کیلئے صوبہ بھر میں سستے کرسمس بازاروں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے تاکہ وہ کرسمس کی خوشیوں میں بھر پور انداز میں شرکت کرسکیں۔ A street vendor wearing a Santa Claus costume sits next to a girl at the boulevard of Sabana Grande in Caracas صوبہ بھر میں چرچز کی سیکیورٹی کیلئے بھی خصوصی انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ پاکستان بھر میں مسیحی برادی میں کرسمس کے تہوار کے سلسلہ میں زبر دست جوش و خروش پایا جا رہا ہے، جب کہ ان کی طرف سے سجائے گئے کرسمس ٹریز اور اسٹارز کی سجاوٹ نے رنگ پیدا کر دیا ہے۔ Pope Francis greets faithful as he leads the Christmas night Mass in Saint Peter's Basilica at the Vatican مسیحی برادری کی جانب سے آپس میں تحفے تحائف کا تبادلہ بھی کیا جارہا ہے جبکہ کرسمس کی تقریبات کا آغاز”ماس“ کے اجتماع سے کر دیا گیا ہے۔ A man dressed as Santa Claus ice skates at The Rink At Rockefeller Center on Christmas Eve in Manhattan, New York City, U.S. اس سلسلہ میں گذشتہ رات سے شروع ہونے والی عبادات کا سلسلہ آج اتوارکی صبح تک جاری رہے گا۔ کرسمس کے سلسلہ میں مسیحی برادری کے افراد خصوصاً بچوں اور خواتین میں زبردست گہماگہمی پائی جارہی ہے اور وہ بنا سنگھار سمیت گھروں اور چرچز کی تزئین و آرائش میں مشغول ہیں۔ Pope Francis kneels as he leads the Christmas night Mass in Saint Peter's Basilica at the Vatican ان کا کہنا ہے کہ حضرت عیسی ؑکے یوم ولادت کے اعتبار سے منایا جانے والا کرسمس کاتہوار محبت ،امن اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے اور اس موقع پر تمام افراد اپنی رنجشیں بھلا کر ایک دوسرے سے باہم شیروشکر ہوتے ہیں۔ اس موقع پر سانتاکلاز جو بچوں کا پسندیدہ کردار ہے ان میں چاکلیٹ اور تحائف تقسیم کرتا ہے۔ People pray as they gather for a ceremony on Christmas eve at Central Brooks Memorial Church in Karachi, کرسمس کی مناسبت سے مسیحی برادری کے افراد اپنے عزیز و اقارب کے گھروں میں کرسمس کیک ، مٹھائیوں ،تحائف ، ڈرائی فروٹس کا تبادلہ بھی کر رہے ہیں اور مڈنائٹ سروسز بھی جاری ہیںجن میں مذہبی عبادات کے علاوہ مذہبی گیت گائے اور بائبل کی پڑھائی کر کے دینی رسومات کی ادائیگی بھی جاری ہے۔ A vendor sells fruits in front of Emmanuel Baptist church as people visit for a ceremony on Christmas eve in Yangon دوسری جانب گرجا گھروں میں عبادات کے علاوہ بچوں کیلئے مذہبی علوم کے کوئز پروگرامز ، مختلف گیمزشوز، کرسمس فن فیئر، دیگر رنگا رنگ تقریبات کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں کرسمس کارڈز کی ترسیل بھی بھر پور طریقے سے جاری ہے۔ سماء Coloured lights are seen as part of illuminations for the Christmas at a Christian neighborhood on the eve of Christmas celebrations in Islamabad

USA

PARYERS

Santa Claus

celebartion

Jesus Christ

Tabool ads will show in this div