بابائے قوم قائد اعظم کا141واں یوم ولادت

quaid-e-azam کراچی : بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا140واں یوم ولادت شایان شان طریقے سے آج منایا جا رہا ہے۔ بانی پاکستان و بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا 140واں یوم ولادت آج (اتوار کو ) ملک بھر میں قومی جذبے سے منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر تمام بڑے و چھوٹے شہروں میں سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں، پاکستان مسلم لیگ، تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ ، نظریہ پاکستان فانڈیشن ، مرکزیہ مجلس اقبال پاکستان اور بعض دیگر تنظیموں کے اشتراک سے سادہ مگر پروقار تقریبات ، سیمینارز ، کانفرنسز ، مذاکروں، مباحثوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ Memorabilia-of-Quaid-e-Azam-Muhammad-Ali-Jinnah-Dressing-Room-of-Miss-Fatima-Jinnah-in-Quaid-e-Azam-House-Museum-Karachi-Memorabilia-of-Jinnah1 imag0104 دن کی مناسبت سے وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی بھی دی گئی، کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پرقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے فرائض سنبھالے۔ mosaic2ddd45c92f569d9094bd9e7126ef72f173e0c6a9 بابائے قوم محمد علی جناح ؒ 25دسمبر 1876ءکو کراچی کے وزیر مینشن میں جناح پونجا نامی ایک متمول تاجر کے ہاں پیدا ہوئے ۔انہوں نے ابتدائی تعلیم کا آغاز 1882ءمیں کیا ۔ وہ 1893ءمیں اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے انگلستان روانہ ہو گئے ۔وہاں سے انہوںنے 1896ءمیں بیرسٹری کا امتحان پاس کیا اور وطن واپس آ گئے ۔ قائد اعظم ؒ نے 1897ءمیں ممبئی میں وکالت کا آغاز کیا ۔ انہیں 1900ءمیں ممبئی میں پریذیڈنسی مجسٹریٹ مقرر کردیا گیا۔ آپ ؒ 1906ءمیں ممبئی ہائی کورٹ سے ایڈووکیٹ کی حیثیت سے منسلک ہوئے۔ Pakistan_monument_museum_quaid_e_azam_mohammad_ali_jinnah_and_his_sister_lady_fatima_jinnah 2487198305_c1af54011c_b محمد علی جناح ؒ نے 1909ءمیں سپریم امپیریل کونسل کے انتخاب میں بلامقابلہ کامیابی حاصل کی ۔ وہ 1910ءمیں قانون ساز کونسل کے رکن منتخب ہو گئے۔ آپ نے 1912ءمیں مسلم لیگ کے کلکتہ میں منعقد ہونے والے سالانہ اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ آپ 1913ءمیں مسٹر گوکھلے کے ساتھ انگلستان روانہ ہو گئے جہاں انڈین لندن ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایاگیا اور وہاں سے واپسی پر آپ مسلم لیگ میں شامل ہو گئے۔ قائد اعظم نے 1919ءمیں رولٹ ایکٹ کے خلاف احتجاجاً امپیریل کونسل سے استعفیٰ دے دیا اور 1920ءمیں اصولی اختلاف پر کانگریس سے علیحدگی اختیار کرلی۔ ziarat بابائے قوم نے 1926ءمیں ہندومسلم اتحاد کیلئے نیا فارمولا پیش کیا جسے کانگریس نے منظور نہ کیا۔ 1929ءمیں قائد اعظم نے مسلم لیگ کے دہلی میں منعقدہ اجلاس میں 14نکات کا اعلان کیااور باضابطہ طور پر الگ وطن کیلئے جدو جہد کا آغاز کر دیا ۔ بابائے قوم میں عظمت ، قابلیت ، نیک نامی ، کچھ کرنے کی لگن اور ذہانت سمیت حب الوطنی کے جذبات پیدائشی طور پر ہی موجود تھے ۔ ےہی وجہ ہے کہ ان کے بچپن و جوانی میں ہی ان کی مدبرانہ صلاحیتوں ، فہم و فراست ، غیر متزلزل عظم و ہمت ، سیاسی بصیرت ، دانشمندی اور بے مثل قائدانہ صفات کے باعث لوگوں نے ےہ کہنا شروع کر دیا تھا کہ محمد علی جناح ؒ ایک دن بہت بڑا نام پیدا کرے گا اور 14اگست 1947ءکو مذکورہ دھان پان سی شخصیت نے ےہ تصور درست ثابت کر دکھایا۔ بابائے قوم 11ستمبر 1948ءکی شب 10بجکر 15منٹ پر اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔ wazir-mansion بانی پاکستان کے ےوم ولادت کے سلسلہ میں مختلف شہروں میں آج خصوصی تقریبات کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر کرے گا جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کیا جائیگا۔ مزید برآں اس موقع پر آرٹس کونسل کی جانب سے تحریک پاکستان سے تکمیل پاکستان تک کی جدوجہد پر مبنی بانی پاکستان کی انتہائی نادر ، نایاب ، تاریخی تصاویر کی نمائش بھی منعقد کی جائے گی۔ بابائے قوم کے یوم ولادت کے سلسلہ میں مختلف قائدین نے اپنے پیغامات میں کہا کہ قوم کو قائد کے پاکستان کو بچانے ، اسے مضبوط کرنے ، دہشتگردی کے جڑ سے خاتمہ اور ہر قسم کے استحکام کیلئے متحد ہو جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ قوم دشمنی ، عداوت، تباہی و بربادی ، فرقہ واریت ، انتہاپسندی ، دہشت گردی، افراتفری، بدامنی کا پرچار کرنے والے عناصر کے خاتمہ کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرے۔ The_Quaid-e-Azam_House_and_Mus-680x395 انہوں نے کہا کہ آج ہمیں پہلے سے بھی بڑھ کر مخلصانہ طریقے سے قائد کے افکار پر عمل کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو قائد کے تصورات کے مطابق ڈھالنے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے جبکہ اتحاد ، تنظیم ، یقین محکم پر بھی سختی سے عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ سماء collection_878787_030330302013015432am015432am562

GUARD OF HONOR

muhammad ali jinnah

Quaid-e-Azam

wazir mansion

Tabool ads will show in this div