وانا میں جاسوس طیارے کا حملہ،ملانذیر گروپ کے تین جنگجو ہلاک
اسٹاف رپورٹ
جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل برمل کے علاقے اعظم ورسک میں امریکی جاسوس طیارے نے گاڑی کو نشانہ بنایا اور 6 میزائل داغے۔
جس سے تین طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں طالبان جنگجو ملا نذیر کا چھوٹا بھائی عمر نذیر، ماموں زاد بھائی اور ایک قریبی دوست بھی ہلاک ہوا ہے
حملے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔
ہلاک ہونے والے تینوں افراد کا تعلق مولوی نذیر گروپ سے ہے۔
دوسری جانب جنوبی وزیرستان کے ہی علاقے شکئی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو سیکورٹی اہلکار شہید اور تین زخمی ہو گئے۔
خیبر ایجنسی کے علاقے لنڈی کوتل میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں دو لیویز اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔
لیویز اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ انہیں حملے کا نشانہ بنایا گیا۔سماء