چوہدری نثار نے وزیر اعظم بننے سے انکار کردیا
اسلام آباد: چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ عزت عہدوں میں نہیں کردار میں ہوتی ہے، مجھ پر وزیراعظم بننے کی خواہش کا الزام بالکل بوگس ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کمیشن کاجواب سپریم کورٹ میں دوں گا، وزارت عظمیٰ کا امیدوار نہیں،بہت مواقع آئے،عزت عہدوں میں نہیں، کردارمیں ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ زرداری کسی مفاہمت سےواپس نہیں آئے، آصف زرداری کی واپسی کیلئےڈیل نہیں ہوئی،چھاپوں سے متعلق رینجرزکا بیان آچکا ہے، موجودہ حالات میں زرداری کوڈیل کی ضرورت نہیں،آصف زرداری کوکوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔
وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ چیئرمین نیب کی تقرری سپریم کورٹ سےہونی چاہیے،نیب مکمل خودمختارہوناچاہیے،کسی کی مداخلت نہ ہو،پلی پارگین چوروں کوراستہ دینے کے مترادف ہے، نیب کےبہت سےقوانین تبدیل کرنےکی ضرورت ہے،گزشتہ دورمیں قوانین تبدیل کرناچاہتےتھے،پی پی نےساتھ نہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ 3سال بعدای سی ایل سےنام نکال دیتےہیں،9500لوگوں کےنام ای سی ایل سےنکالے،مشرف کیلئےعدالت نےفیصلہ کیا،پرویزمشرف کیلئےمجھےسفارش آئی لیکن انکارکردیا،ہائیکورٹ کےفیصلےکیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی،سپریم کورٹ کےفیصلےکےبعدہم کچھ نہیں کرسکتےتھے،ایان علی کانام میں نےای سی ایل میں نہیں ڈالا،ایف بی آرکےکہنےپرکمیٹی نےایان کانام ای سی ایل میں ڈالا،پنجاب حکومت نےقتل کیس پرایان کانام ای سی ایل میں ڈلوایا۔
چوہدری نثار نے بتایا کہ مشرف کےحوالے سے دباؤ تو دورکسی نےبات تک نہ کی،ٹرائل کورٹ نےمشرف کافیصلہ کیا،اس وقت سفارش آئی،تنقید وہ کررہےہیں جنھوں نےمشرف کوگارڈآف آنردیا،پرویزمشرف کانام ڈھائی سال تک ای سی ایل پررہا،فہد ملک کیس کےملزم اورسیرل المیڈاکانام میں نےای سی ایل میں ڈالا۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی مجھ سے ایف آئی اے کی انکوائریاں جاری رکھنے کی وجہ سے نالاں ہے۔ پیپلز پارٹی مقدمات رکوانا چاہتی ہے مگر میں نے نہیں روکے، خورشید شاہ کے خلاف مقدمات ان کے دور حکومت میں رکتے رہے ہیں۔ ایف آئی اے یہ انکوائریاں سپریم کورٹ کے حکم پر کر رہی ہے۔
ہم نے30ہزارسے زائد غیرملکیوں کے پاسپورٹ منسوخ کیے،اسٹیٹ بینک کو4ہزاراکاؤنٹس سیل کرنے کا کہا گیا تھا،کالعدم تنظیموں،منشیات فروشوں کے کارڈز،پاسپورٹ منسوخ کیے، فورتھ شیڈول والےپاکستان کےشہری ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ فورتھ شیڈول والوں کےکارڈبلاک نہیں کیےجاسکتے،اشتہاری مجرمان کےکارڈزبلاک کیے،فنڈنگ روکنےکیلئے4ہزارسےزائداکاؤنٹس بلاک کیےگئے،کالعدم تنظیموں کی فنڈنگ روکنےکیلئےاکاؤنٹس بلاک کیے،فورتھ شیڈول والوں کی باقاعدہ فہرست میں نےبنوائی۔ سماء