کراچی والوں،تمہارے شہرکاکیاہوگا

CITY SITUATION AFTER 24 DAYS KHI PKG 24-12 MEHROZ  

کراچی: صاف ستھرے کراچی کا خواب حقیقت کا روپ کب دھارے گا ؟ میئرکراچی کی سو روزہ صفائی مہم کو تین ہفتے گزر گئے۔ شہر کی اہم سڑکیں یا تو ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں یا پھر گٹر کا پانی اُگل رہی ہیں۔لوگ کہتے ہیں کہ کہاں جائیں،کس سے فریاد کریں۔

کراچی کی معروف ايم اےجناح روڈکاشمار شہرکی مرکزي شاہراہوں میں ہوتاہے۔يہاں پر سيوريج کابوسيدہ نظام، خراب لائنزاور آئے دن ابلتے گٹرشہريوں کيلئے کالے پاني کي سزا بننے ہوئے ہيں۔

ناظم آباد کاحال بھي بےحال ہے۔ یہاں بھی وہي کچرے کے ڈھير،خستہ حال سڑکيں انتظامیہ کو پکاررہی ہیں۔ ناظم آباد والے کہتے ہيں کہ دہائياں دے دے کر تھک چکے،کوئي سننے کوتيارنہيں۔

پاکستان کےسب سےبڑےتجارتی شہرکي يہ صورتحال ديکھ کرتولگتاہےکہ جيسےميئرکراچي کاسوروزہ پروگرام کھٹائي ميں پڑگياہے۔ سماء

Arshad Vohra

100 Days plan

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div