پیپلزپارٹی کا ن لیگ کیخلاف جنگ کا اعلان
کراچی : مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے واشگاف الفاظ میں حکومت کے خلاف جنگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی ساری مفاہمت کا فائدہ ن لیگ نے اٹھایا، ن لیگ دراصل عقل کے اندھوں کی جماعت ہے، انہوں نے واضح الفاظ میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب ن لیگ سے اب مفاہمت نہیں جھگڑا ہوگا۔
کراچی میں اہم پریس کانفرنس ے خطاب میں مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے حکمراں جماعت اور حکومت کے خلاف واشگاف الفاظ میں جنگ کا اعلان کردیا، مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ اب ن لیگ کے ساتھ مفاہمت نہیں جنگ ہوگئی، 27دسمبر کے بعد جو ہوگا وہ یہ دیکھیں گے۔
مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ہماری مفاہمت کا فائدہ نواز شریف کو پہنچا، اب مفاہمت جموریت کیلئے ہے،ن لیگ سے جھگڑا ہے، ن لیگ کو اب جانا پڑے گا، یہ تاثر ختم ہوگیا کہ اداروں کے بیچ کوئی لڑائی ہے، ن لیگ عقل کےاندھوں اور تنگ نظروں کی جماعت ہے، دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں اور جنگ میں ہم رینجرز اور پولیس کو سلام پیش کرتے ہیں۔
کراچی آپریشن اور گزشتہ روز چھاپوں کا حوالہ دیتے ہوئے چانڈیو کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کا اثر اندرون سندھ بھی پڑا، دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کیخلاف ہم ایک ہیں، پیپلز پارٹی نے کبھی اکیلی اڑان کا نہیں سوچا، ہم نے ہمیشہ سب کو ساتھ لے کر چلے ہیں، پارٹی کی پالیسیاں بلاول بھٹو کی ہیں۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز زرداری کے دست راز کے دفاتر پر چھاپوں کے بعد یہ مولا بخش چانڈیو کا دوسرا رد عمل ہے۔ سماء