اسلام آباد : وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کرسمس کے موقع پر ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے وزارت پانی و بجلی کو کرسمس کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے وزارت پانی و بجلی کو ہدایت کی ہے کہ کرسمس کے موقع پر ملک بھر میں آج (ہفتہ) کی رات سے کل (بروز اتوار) کی رات تک بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ مسیحی برادری خوشی کے اس تہوار سے صحیح معنوں میں لطف اندوز ہو سکیں۔
واضح رہے کہ آج رات مسیحی برادری خصوصی عبادت کیلئے گرجا گھروں کا رخ کرتی ہے۔ سماء