ہیجانی کیفیت چند روز میں ختم ہوجائے گی، وزیراعظم پر عزم

ویب ایڈیٹر:

 

لاہور : وزیراعظم میاں محمد نواز شریف  نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ  صورت  حال اور ہیجاجی کیفیت اور زیادہ نہیں چلے گی، موجودہ سیاسی بحران چند روز میں ختم ہونے والا ہے۔

 

لاہور میں نامور اور سینیر صحافی مجیب الرحمان شامی کی رہائش گا ہ پر آمد کے موقع پر میڈیا سے گفت گو   میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ چندہزارلوگ کروڑوں کے مینڈیٹ کونقصان نہیں پہنچاسکتے، انتخابی اصلاحات سے متعلق مطالبےمان لیےگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  دھرنےنےپاکستان کی ترقی کوبہت نقصان پہنچایا، دھرنوں نےقوم کی خوشحالی کےسفرمیں خلل ڈالا ہے، مگر اب  یہ ہیجانی کیفیت چند روزمیں ختم ہوجائے گی۔

 

عمران خان سے ہونے والی اپنی آخری ملاقات سے متعلق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بنی گالہ میں ساری باتیں کھل کرہوئیں،نجانےاچانک کیاہوگیا، چین کےصدرنےتوانائی منصوبوں کےافتتاح کیلئےآناہے،دھرنے پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دھرناخالی کرسیوں کاٹھاٹھیں مارتاہواسمندرہے، قوم کامینڈیٹ لینےوالی جماعتیں یرغمال نہیں بن سکتیں، ایسےمطالبات کیے جارہے ہیں جو میرےاختیار میں نہیں، وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ  جمہوریت کےخلاف کوئی اقدام برداشت نہیں کرینگے۔ سماء

میں

mac

پر

gilgit

eid

روز

fox

Tabool ads will show in this div